لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے سوئس اکائونٹ میں پڑے ہوئے چھ ارب روپے واپس لانے کےلئے نیب اور سپریم کورٹ سےاپیل کردی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بڑی بڑی باتیں کرنے والے آصف زرداری غریبو ں اور بیوائوں کی لوٹی ہوئی رقوم تو چھوڑیں ۔ اگر نیب اور عدلیہ سوئس اکائونٹ میں رکھے ہوئے چھ ارب روپے واپس لادے تو قوم جھولیاں پھیلاکر ان کو دعائیں دے گی ۔ اس پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے اپنی حکومت کے دو ر میں اس رقم کی واپسی کےلئے
اقدامات کیوں نہیں کیے ؟ اس پر شہباز شریف نے برجستہ جواب دیا۔ میرے بھائی!! یہ نیب ہے نیب۔ اگر یہ میرے انڈر ہوتی تو کیاآج میں اس کے انڈر ہوتا ؟؟اس پر صحافی قہقہے لگا کر ہنس پڑے ۔