اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کی جانب سے علی محمد خان، شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے گھر پر چھاپے مارے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس نے شبلی فراز اور علی محمد خان کے گھروں کی تلاشی لی تاہم دونوں رہنما گھروں پر موجودنہیں تھے، اسلام آباد پولیس کی خواتین اہلکار بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ تھیں۔ سینیٹر شبلی فراز تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور وہ بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے تمام ایس ایچ اوز کو پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے, چھاپوں کے دوران اب تک 77 پی ٹی آئی کارکن گرفتار ہوئےہیں۔