Sunday January 19, 2025

اسلام آباد پولیس کا سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ

اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے سینیٹر شبلی فراز کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کے گھرکی تلاشی لی جبکہ شبلی فراز گھرپر نہیں تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آبادخواتین اہلکار بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ تھیں۔ سینیٹر شبلی فرازتھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا تھا۔

پولیس نے شبلی فراز کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے حراست میں لیا اور انہیں قیدیوں کی وین میں منتقل کیا۔ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری پر عمران خان کے وکیل نے جج ظفر اقبال کے روبر و شبلی فراز کی گرفتاری کا تذکرہ کردیا۔ جس پر جج نے ہدایت کی کہ شبلی فراز کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالتی ہدایت پر پولیس نے حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی رہنما کو تھوڑی دیر بعد رہا کردیا۔

FOLLOW US