Thursday January 30, 2025

کراچی میں ایک 19سالہ لڑکی کے گھر میں کچھ لوگ گھس آئے ، اس سے زیادتی کی اور پھر اسے مار ڈالا۔ لڑکی کی کس لڑکے سے دوستی تھی ؟؟؟ہولناک انکشافات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے صوبائی دار الحکومت کراچی میں ایک 19سالہ لڑکی سے زیادتی اور قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آگیا ہے ۔ نیوکراچی کے سیکٹر الیون ای کی رہائشی 19سالہ رمشا کو گھر گھس کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد کلہاڑی کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے ۔ جبکہ افسوسناک واقعے کے دوران مقتولہ کا بھائی بھی زخمی ہو گیاہے ۔ مقتولہ کی والدہ نے اپنے بیان میں پولیس کوبتایا ہے کہ ان کی

اپنے شوہر سے تیرہ سال قبل علیحدگی ہوگئی تھی،اوروہ ملازمت کرتی ہیں اورجب یہ واقعہ ہوا وہ کام پر تھیں،گھرآئی توبیٹے اوربیٹی کوخون میں لت پت دیکھا،مقتولہ کی والدہ کے مطابق زخمی ہونے والا بیٹا آئی سی یو میں ہے بیٹے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے،میری بیٹی نے دو ماہ قبل نوکری شروع کی تھی،ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں،میری بیٹی کی زکی نامی لڑکے سے دوستی تھی،زکی اور میری بیٹی ایک ساتھ ہی نوکری کرتے تھے، پولیس کے مطابق جائے وقوع سے لڑکی اور اس کے بھائی کا فون غائب ہے،رمشا،اسکے بھائی وجاہت اوروالدہ کا فون ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے

FOLLOW US