Sunday November 24, 2024

موٹروے پر عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ

اسلام آباد : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں،عمران خان قافلے کی شکل میں اسلام آباد پہنچیں گے۔موٹروے پر عمران خان کے قافلے میں موجود گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی الٹ گئی۔گاڑی الٹنے سے دیگر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ قافلہ تیزی سے آرہا تھا کہ ایک گاڑی کو بچاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں لوگوں کو معمولی چوٹیں آئیں ۔جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 21 مارچ کو ہائیکورٹ پیشی پر سکیورٹی سمیت دیگر اقدامات کیلئے سرکلر جاری کردیا۔

رجسٹرارآفس سے جاری سرکلر میں ضلعی انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگاعمران خان کے ساتھ 15 وکلاء کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی جبکہ اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلاء کمرہ عدالت جاسکیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے 30 ممبران کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی، سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت میں داخلے کے لئے خصوصی پاس بنانے کے لئے 20 مارچ تک لسٹیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے انتظامیہ کو خصوصی پاس اور ڈیپارٹمنٹ کارڈ ہونے والوں کو احاطہ عدالت سے نہ روکنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم خصوصی پاسز رکھنے والے افراد کو کمرہ عدالت نمبر ایک میں جانے کی اجازت ہوگی اقدام قتل کے مقدمے میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر 21 مارچ کو دن ڈھائی بجے سماعت ہوگی۔

FOLLOW US