Thursday May 16, 2024

”عمران خان کی گرفتاری کا امکان ہے“صحافی کے سوال پر آئی جی اسلام آباد نے کیا کہا؟

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا اورپی ٹی آئی وکلا سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس پرموقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال ”عمران خان کی گرفتاری کاامکان ہے “ پر آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ میں امکانات پر بات نہیں کر سکتا۔ آئی جی اسلام آباد کا کہناتھا کہ فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے ہیں ،اس کام کو جتنا مشکل بنائیں گے سب کیلئے زحمت ہو گی ، ہمارا مقصد عمران خان کو روکنا نہیں، تحفظ فراہم کرنا ہے۔

آئی جی اکبر ناصر نے کہاکہ پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی کا خاص خیال رکھیں ،ہائیکورٹ میں پولیس نے بہترین سکیورٹی دی ہے،ایسی صورتحال میں دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ،کوشش ہے کہ دوران سکیورٹی شہری متاثر نہ ہو،اپنی طرف سے سکیورٹی کی اچھی کوشش کی ،اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ کچھ ماہ پہلے ہوچکا ہے،پشاور اور کراچی میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوچکے ہیں ،ہم نے شہر میں دفعہ 144 لگائی ہے۔

FOLLOW US