Sunday April 28, 2024

بھوکے مر جائیں گے، قومی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: شیخ رشید اسحاق ڈار کی حساس تقریر قوم کے سامنے رکھی جائے

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حساس تقریر کو قوم کے سامنے رکھا جائے۔ بھوکے مر جائیں گے، قومی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 6 ارب ڈالر کی یقین دہانی نہیں مل رہی، یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کرینگے۔ 50فیصد مہنگائی بڑھا دی ہے۔ ان کےریلیف دینےکا نام عوام کو تکلیف دینا ہے،آپ سات سمندر پار خیرات کے لیےجا ر ہے ہیں اور تبدیلی آپکے پڑوس میں آ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری خارجہ کادورہ چین بہت اہم ہے،جاناوزیرخارجہ کوچاہیےتھا۔بلی تھیلےسےباہرآگئی ہےرجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونےجا رہاہے۔دیوالیہ ریاست کوکیااور کہتےہیں سیاست داؤپرلگادی ہے۔ریاست کاپہلا اصول عوام ہےاورعوام کوحکومت نےتباہ و بربادکردیاہے۔عوام قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی۔

FOLLOW US