لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن 2018کی آمد آمد ہے ۔ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے مد مقابل مضبوط امیدواروں کے خلاف ان کے ہم پلہ امیدواروں کو لڑانے کی کوششیں جاری ہیں۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اپنی حریف سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کےلئے بھی ایک بڑا چیلنج ہیں ۔اس قبل کہا جارہا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو عمران خان کے خلاف الیکشن میں کھڑا کیا جائے گا ۔ تاہم اب یہ فیصلہ بد ل گیا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے لاہور میں عمران خان اور تحریک انصاف کو کامیاب ہونے سے روکنے کیلئے منصوبہ بندی
شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے خواجہ سعد رفیق نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس مرتبہ ایاز صادق کی بجائے خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑیں گے۔ خواجہ سعد رفیق لاہور کے حلقہ این اے 131 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔