لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان گرفتاری نہیں دیں گے، جب تک رانا ثنا کا دل نہیں بھرتا ہم ادھرہی کھڑے ہیں،ججز کو بھی خوفزدہ نہ ہونے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے جج ہیں اور ہم آپ کیساتھ کھڑے ہیں۔زمان پارک کے باہر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ پاکستان کی آزادی اور اسے دہشتگردوں سے بچانے کی جنگ ہے۔
انہوں نے گھروں کے اندر عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کروائی ہے۔ لیکن اچھا ہے کہ قوم سب سے بڑا امتحان پاس کر کے ایک مضبوط قوم بن گئی ہے۔ہمارے کارکن ڈٹ کر کھڑے ہیں، انہیں عادت ہے کہ 10ہزار اہلکار کھڑے کردو تو ڈر کربھاگ جائیں گے۔ ہمارے کارکن قانون کے سامنے نہیں کھڑے، یہ فوجی اور سپاہی ہمارے بچے ہیں، حکومت انہیں استعمال کر رہی ہے کہ جا کر عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کرو۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال پرانہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری لینے نہیں آ رہے، یہ عمران خان کو مارنا چاہتے ہیں، اندر گھس کردکھائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگرعمران بھی باہر نکلنے کا کہیں تو ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔علیمہ خان نے وزیرداخلہ رانا ثنا کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جانتے ہوئے کہ رانا ثنا دہشتگرد ہے ہم نے کیسے مان لیا کہ وہ ہماری حفاظت کریں گے۔
ہم اپنا ملک خود بچائیں گے اور آنسو گیس اور گولیاں چلائیں، لیکن کیس تو بتادیں کہ 80 مقدمات میں کون سے میں عمران خان کو گرفتار کرنے آئے ہیں۔ پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ چور کون ہے۔علیمہ خان نے ججز کو پیغام دیا کہ ان لوگوں سے خوفزدہ مت ہوں ، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ ان (حکومت) کی فکرمت کریں، آپ ہمارے جج ہیں اور ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نئے کہا کہ پولیس والے ہمارے ہیں اور فوج بھی ہماری ہیں، بس ہپیچھے ہاتھ کی انگلیوں برابر دہشتگرد بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک رانا ثنا کا دل نہیں بھرتا ہم ادھرہی کھڑے ہوئے ہیں۔