Sunday January 19, 2025

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے کے گھر اینٹی کرپشن کا چھاپہ، نوٹوں کا اتنا بڑا ڈھیر برآمد کہ آنکھیں کھلی رہ جائیں

مظفر گڑھ : مظفر گڑھ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے مشیر عبدالحئی دستی کے گھر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران 12کروڑ روپے مالیت کی کرنسی برآمد ہوئی ہے جس میں 14 لاکھ درہم بھی شامل ہیں ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفرچٹھہ کاکہناکہ یہ رقم عبدالحئی دستی نے مختلف منصوبوں میں بطور کمیشن وصول کی تھی ، چھاپے کہ دوران نوٹ گننے والی مشین بھی برآمد ہوئی،تاہم ملزم کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے برآمد ہونیوالی کرنسی کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے جس میں 5،5ہزار روپے کے نوٹوں کی گڈیاں اور درہم کے ڈھیر دیکھے جاسکتے ہیں ۔

FOLLOW US