لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن 2018قریب آتے ہی جہاں بڑی سیاسی جماعتیں میدان میں اترنے کےلئے پوری طرح متحرک ہو گئی ہیں وہیں پر کئی مشہور فنکار اور سماجی شخصیات بھی عوام میں اپنی مقبولیت کا اندازہ لگانے کےلئے الیکشن لڑنے کا ارادہ کر چکے ہیں ۔ معروف ملکی گلوکار جواد احمد نے بھی سیاسی پنجہ آزمائی کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ اپنی الگ سیاسی جماعت کے ساتھ الیکشن 2018لڑنے کےلئے کمرکس چکے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے لیے بے شمار ڈراموں کی پلے بیک سنگنگ کرنے والے معروف گلوکار جواد
احمد نے 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے وہ ’’ برابری پارٹی پاکستان ‘‘ سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کریں گے۔