Friday April 26, 2024

ریحام خان کا اپنی کتاب میں عمران خان کے معروف خواجہ سرا سے تعلقات کے بارے میں انکشاف

لاہور : ریحام خان کی مبینہ طور پر کتاب واٹس ایپ پر گردش کر رہی ہے۔جس نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔کیونکہ ریحام خان کی کتاب میں کئی ایسی باتیں شامل ہیں جو نا قابل برادشت ہیں۔ریحام خان کی لیک ہونے والی کتاب میں لکھا گیا ہے کہ ریحام خان ایک واقعے کے بارے میں لکھتی ہیں کہ ایک بار ایک خاتون صحافی مجھ تک پہنچنا چاہتی تھی،وہ بہت جلد ی میں تھی۔
میں اس وقت ایک میٹنگ میں تھی لیکن چونکہ وہ خاتون صحافی مجھے کچھ معلومات دینا چاہتی تھی اس لیے میں اس سے ملاقات کرنے کے لیے کچھ وقت نکال لیا۔خاتون صحافی کو سانس چڑھا ہوا تھا اور وہ مجھے بتا رہی تھی کہ فلمسٹا ریشم نے مجھ سے رابطہ کیا اور مجھے بتایا کہ ریمل نامی خواجہ سرا کو عمران خان کی خدمات کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ مجھے اس بات سے اتنی حیرانی نہ ہوئی جس کی وجہ سے خاتون صحافی بھی پریشان ہو گئی۔

اور مجے سندھی زبان میں گالیاں دینے لگ گئی کہ میں کیسی خاتون ہوں جو اپنے شوہر سے متعلق پہلے سے ہی ایسی باتوں سے متعلق جانتی ہوں۔یاد رہے ریحام خان کی کتاب کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس کے 30 چیپٹرز ہیں ۔ ابتدائی ابواب میں ریحام خان کی شروع کی زندگی اور خاندان کی یادیں ہیں ۔ اس کے بعد ڈاکٹر اعجاز سے شادی اور اس سے جڑی تلخ یادیں تحریر کی گئی ہیں ۔
اور اس کے بعد ریحام خان کی پروفیشنل لائف ، اختلافات اور طلاق کی کہانی تحریر کی گئی ہے ۔ اس کتاب میں ریحام خان کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز کی عادتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستانی میڈیا میں انٹری سے متعلق بھی بیان کیا گیا۔لیکن اس کتاب میں سب سے دلچسپ پہلو عمران خان ہیں۔ ریحام خان نے اس کتاب میں کچھ ثبوت بھی دئیے ہیں جو ریحام خان نے تصویروں کی صورت میں کتاب میں شامل کیے ہیں۔کچھ ٹیکسٹ میسجز مکالمے، عمران خانکے ساتھ نکاح اور اس سے متعلق کہانیاں بھی شامل ہیں۔ممکن ہے کہ یہ کتاب پاکستان تحریک انصاف کے انتخابات پر اثر انداز ہو گی۔

FOLLOW US