اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس سے موسم کے خوشگوار ہو گیا ہے ۔ ادھربالائی پہاڑی سلسلوں پر موسلادھار بارش کے بعد ژالہ باری ہوئی جس سے بالائی علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہوااور وادی میں تیزیخ بستہ ہوائیں چلیں۔راولپنڈی اسلام آباد میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلہ کو جمعہ کے روز صاف ہونے کے بعد مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے،
بارشوں گرج چمک آسمانی بجلی گرنے سے کئی علاقوں میں جزوی طورپر بجلی منقطع رہی ،موصلات کا نظام بھی متاثرہوگیا اور موبائل سگنل بھی کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد شروع ہوئی تاہم سگنل مسئلہ برقراررہا۔