Thursday May 16, 2024

نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیریئر کا آغاز کس رجمنٹ سے کیا؟ اہم تفصیلات جانیے

راولپنڈی: نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فور سٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل ساحر شمشاد مرزادوسرے نمبر پر تھے،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزانے پی ایم اے سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیرئیر کا آغاز 8سندھ رجمنٹ سے کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا ستمبر 2012سے کور کمانڈر راولپنڈی فرائض سرانجام دے رہے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 2015سے 2018 تک ڈی جی ملٹری آپریشنز خدمات انجام دیں،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اکتوبر 2018میں وائس چیف آف جنرل سٹاف تعینات ہوئے۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جون 2019میں چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مختصر مدت کیلئے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو بھی خدمات انجام دیں،لیفٹیننٹ بطور لیفٹیننٹ کرنل ، برگیڈیئر اور میجر جنرل ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں خدمات انجام دیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کابھی حصہ رہے،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی او سی 40انفینٹری ڈویڑن اوکاڑہ کی خدمات بھی انجام دیں۔

FOLLOW US