Friday May 3, 2024

شہباز شریف آرمی چیف کی سمری پر دستخط کر کے ترکی روانہ ہوجائیں گے اینکر ندیم ملک کا دعوی

اسلام آباد : اینکر پرسن ندیم ملک نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کرکے ترکی چلے جائیں گے.نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم ملک نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں نے آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار وزیر اعظم شہباز شریف کو دے دیا. انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس کا ایک ہی ایجنڈا آرمی چیف کی تعیناتی ہوگا. اس کے بعد شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کریں گے اور ترکی روانہ ہوجائیں گے.

FOLLOW US