Saturday May 18, 2024

نظام کو تبدیل کرنے کاوقت آگیا،پی ٹی آئی رہنما ء کے بیان سے ہلچل مچ گئی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے حقیقی آزادی مارچ سے قبل اہم بیان جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں سے متعلق ریلی سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں چھبیس نومبر کا دن یاد رکھا جائےگا، پاکستان میں اس وقت دو مختلف راستے ہیں، ایک وہی راستہ جس پر پاکستان 75سال سے چلتا آرہا ہے، ایک ایسا راستہ جس میں پاکستان کے فیصلے باہرہوتے رہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ ملک کے اس نظام کو تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے، اب اس طرح طریقے سے پاکستان کو چلنے نہیں دینا، جہاں چوروں نے ایک ہزار ارب روپے چوری معاف کرالئے۔پی ٹی آئی رہنما نے پاکستان میں جمہور کےلیے فیصلے نہیں ہوتے،

فیصلے بند کمروں میں ہوتے ہیں نتیجہ یہ ہوا کہ دنیا آگے نکل گئی۔موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سات ماہ میں مہنگائی عروج پر،بجلی کی قیمتیں آسمان پر چلی گئیں،ملک کی برآمدات گرتی چلی جارہی ہیں، فصلیں خراب ہوگئیں ،عوام کی زندگی بدحال ہوگئی اور چوروں نے ایک ہزار ارب روپے چوری معاف کرالئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس نظام کو تبدیل کرنے کاوقت آگیا ہے، اس طرح طریقے سے پاکستان کو چلنے نہیں دینا، پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی اب پاکستان کی سب سے بڑی تاریخ بن گئی ہے،ایک نیا اورحقیقی طور پر آزادپاکستان بننے جارہا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے،ہم سیکیورٹی کےلیے انتظامات کرنے جارہے ہیں، زندگی اورموت کے فیصلے اللہ کرتا ہے،پنڈی والے خوش قسمت ہیں یہ معرکہ پنڈی میں کھیلا جائے گا، پنڈی والے عمران خان کا ہر اوّل دستہ بنیں گے۔

FOLLOW US