اٹلی : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی فیملی کے ساتھ یورپ کی سیروتفریح میں مصروف ہیں،ایسے میں سابق وزیر اعظم کی ایک اور تصویر سامنے آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شہر میلان کے ایک ریسٹورنٹ کی تصویر سامنے آئی ہے جہاں سابق وزیر اعظم نواز شریف موجود ہیں۔ سابق وزیر اعظم کے بیٹے حسین نواز بھی انکے ساتھ ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہیں اور انہوں نے سر پر ہیٹ پہن رکھا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اٹلی سے تصاویر ہمارے عدالتی نظام کی بے بسی اور بے وقعت ہونے کا اظہار ہیں۔ایک سزا یافتہ شخص جس کا ضمانتی ہمارے سسٹم نے وزیر اعظم بنا دیا،ضمانتی وزیر اعظم پورے نظام کا منہ چڑا رہا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس جرم میں شریک لوگ پاکستان کا سب سے طاقتور مافیا ہیں،اس مافیا کی شکست سے ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔ فواد چوہدری نے ایک اور بیان میں کہا کہ برطانیہ میں ن لیگ کے ترجمان تسنیم چوہدری کے سنسنی خیز بیان کے فوراً بعد نواز شریف کا برطانیہ چھوڑ کر جانا انتہائی تشویشناک ہے۔نواز شریف کو اپنے ساتھی کی طرف سے قتل اور اقدام قتل کے الزامات کی تصدیق کیلئے خود کو پیش کرنا ہو گا۔ تسنیم حیدرنواز شریف کے بہت قریبی ہیں انکی جانب سے لگائے گئے الزامات سنگین ہیں،تسنیم حیدرکےالزامات پرانہیں شامل تفتیش کرناچاہئے۔ لندن میں اس قسم کے الزامات بہت سوچ سمجھ کرلگائے جاتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ تسنیم حیدر کےالزامات کی تحقیقات کرکےسچ قوم کے سامنےلایاجائے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور خاندان کے افراد لندن سے یورپی ممالک کی سیر و تفریح کیلئے گئے ہیں۔نوازشریف اور خاندان کے افراد 10روز میں پانچ یورپی ممالک کی سیر وتفریح کریں گے۔