Friday January 24, 2025

عمران خان نے سیلاب متاثرین کے15 ارب روپے سیاسی مہم پر خرچ کر دیئے وفاقی معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا ردعمل

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیلاب متاثرین کے15 ارب روپے سیاسی مہم پر خرچ کر دیئے، عمران خان انتخابی مہم میں آئیں گے تو سیلاب متاثرین انہیں پتھر مارینگے، عام انتخابات سیلاب متاثرین کی بحالی کے بعد ہوں گے۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا پاور میں آنا بلی کو خواب میں چھچھڑے کے مترادف ہے، خان صاحب آپ دوبارہ اقتدار میں آکر کریں گے کیا؟ خان صاحب آپ قوم کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے، ایمنسٹی علیمہ اور گوگی سمیت عمران کے مالی سہولت کاروں کے تھی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کو نیلام گھر سمجھ کر لوٹا، نیازی صاحب عام انتخابات ہوں گے مگر بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی کے بعد ہوں گے۔ عمران خان نے سیلاب متاثرین کے 15 ارب روپے سیاسی مہم جوئی پر خرچ کر دیئے، عمران خان جب انتخابی مہم میں آئیں کے تو سیلاب متاثرین انہیں پتھر ماریں گے۔دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں آرمی چیف کی تعیناتی کا کام شروع ہوجائے گا، وزارت دفاع کے پاس کل سینئر افسران کے نام آجائیں گے، ہم سینئر فوجی افسران کے ناموں کی سمری وزیراعظم کے حوالے کردیں گے اور وہ فیصلہ کرلیں گے، سینئر فوجی افسران کا نام بھیجنے کا استحقاق جی ایچ کیو ہے، سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں ہے، جنرل باجوہ نواز شریف کا بڑا حترام کرتے ہیں۔

اسی طرح وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نئے آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر کریں گے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نئے آرمی چیف کی تقرری کے عمل میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے چیئرمین اپنے منصوبہ میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ نوازشریف کی پاکستان واپسی کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ عام انتخابات کے دوران نوازشریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دھرنے اور لانگ مارچ کا واحد مقصد آرمی چیف کی سلیکشن پر اثرانداز ہونا ہے،وزیراعظم اہلیت اور قابلیت کو دیکھ کر آرمی چیف کی تقرری کریں گے، آئین قانون کے مطابق عمران خان سے نہیں پوچھا جائے، عمران خان ادارے کو متنازع بنانا چاہتا ہے۔ عمران خان نے عرب ممالک، چین، یورپ اور امریکا سے تعلقات خراب کیے اس کا نقصان عمرا ن خان کو نہیں بلکہ ملک کو ہوا ہے، جبکہ اگر ادارے کا چیف متنازع ہوتا ہے تو اس کا فائدہ دشمنوں کو ہوگا، عمران خان کی ہر بات توشہ خانہ سے لے کر امریکی سازش سمیت پرہر بات جھوٹی ثابت ہوئی ہے، جو آدمی یہ نہیں بتا سکتا کہ جس پیسے پر پارٹی چلتی ہے اور وہ سیاست کرتا وہ پیسے بیرون ملک سے کس نے بھیجے ہیں، لیکن عمران خان اس کا جواب نہیں دے سکا۔

FOLLOW US