Friday May 10, 2024

تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی میں پیش کریں، ن لیگ کا ردعمل، تسنیم حیدر مسلم لیگ (ن) لندن کا ترجمان نہیں، اس کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے

لاہور : تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی میں پیش کریں، تسنیم حیدر مسلم لیگ (ن) لندن کا ترجمان نہیں، اس کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، وفاقی وزیر اطلاعات کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تسنیم حیدر مسلم لیگ (ن) لندن کا ترجمان نہیں، اس کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی میں پیش کریں۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے، تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جعلسازی اور فیک نیوز سے ارشد شریف کے قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جا سکتی ہے۔

لیگی رہنما تسنیم حیدر کےتہلکہ خیز انکشافات پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تسنیم حیدرنواز شریف کے بہت قریبی ہیں انکی جانب سے لگائے گئے الزامات سنگین ہیں،تسنیم حیدرکےالزامات پرانہیں شامل تفتیش کرناچاہئے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لندن میں اس قسم کے الزامات بہت سوچ سمجھ کرلگائے جاتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ تسنیم حیدر کےالزامات کی تحقیقات کرکےسچ قوم کےسامنےلایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اب تسنیم حیدرکےالزامات کانوٹس لیناچاہئےاور سنگین الزامات کی تحقیقات کرکے سچ قوم کےسامنےلایا جائے۔ بعد ازاں اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ سپریم کورٹ کے سامنے پی ٹی آئی کے سینیٹرز، ممبرز ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں، ارشد شریف نے اپنی شہادت سے پہلے سپریم کورٹ کو خط لکھا لیکن انہوں نے نوٹس نہیں لیا پھر شہید ہوگیا۔
اب اسکی والدہ نے تحقیقات کا کہا ہے لیکن انہوں نے نوٹس نہیں لیا، سپریم کورٹ ہمت کرے اب کمیشن بنائے۔ ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ لندن پلان سےمتعلق مبینہ ویڈیو میں انکشافات لرزہ خیزہیں جہاں (کرمنل لیگ) کارکن کا عمران خان کو قتل کروانےسےرازافشاکیاگیا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تہلکہ خیز انکشافات میں آرمی چیف تقرری سے قبل ارشد شریف کوقتل کروانےکی منصوبہ بندی کی گئی،اب ہمارے لیڈرکو قتل کروانے کی سازش کےکرداروں سےپردہ اٹھ چکا۔

FOLLOW US