Sunday January 19, 2025

مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ اداکر دی گئی

کراچی: مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ اداکر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے مطابق دارالعلوم کراچی کے صدر اور مہتمم مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی ،نماز جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مولانا فضل الرحمن، حافظ نعیم سمیت دیگر شریک نے شرکت کی، شہریوں کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئی،مفتی رفیع عثمانی کی تدفین دارالعلوم کے قبرستان میں کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ مفتی رفیع عثمانی طویل علالت کے بعد جمعہ کے روز انتقال کر گئے تھے ۔

FOLLOW US