Sunday January 19, 2025

” تشدد اور بے لباس کرنے پر معاف کرتاہوں “ اعظم سواتی نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آبا د: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ تشدد اور بے لباس کرنے پر معاف کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آئندہ کا لائحہ عمل خود بتائیں گے۔اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ 13 پارٹیاں ملکی معیشت کو کہاں تک لے گئیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا تھا کہ میری جان نکال لیتے اس کی پرواہ نہیں تھی، انہوں نے میری عزت پر ہاتھ ڈالا، مجھے نامعلوم جگہ لے جا کر میری ویڈیو بنائی گئی۔

FOLLOW US