Sunday January 19, 2025

مصطفیٰ نواز کھوکھر کی چھوڑی گئی سینیٹ نشست پر الیکشن کا اعلان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا اعلان کردیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر کی خالی نشست پر پولنگ 8 دسمبر کو سندھ اسمبلی میں ہوگی۔ امیدوار 18 سے 22 دسمبر کے دوران اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جب کہ 25 نومبر کو کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی۔ کاغذات کے خلاف اپیلیں 28 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی۔ امیدوار 3 دسمبر تک الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اعظم سواتی کی حمایت کرنے پر مصطفیٰ نواز کھوکھر سے پیپلز پارٹی کی قیادت نے استعفیٰ طلب کیا تھا۔ انہوں نے اس بارے میں سوشل میڈیا پر اعلان کیا اور اگلے ہی دن چیئرمین سینیٹ کو اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کی جنرل نشست پر سینیٹر منتخب کروایا گیا تھا۔

FOLLOW US