Sunday April 28, 2024

“”حکومت 8ماہ کے باوجود عمران کو جیل میں ڈالنے میں ناکام ہے” غریدہ فاروقی نے “ناکامی” کی وجہ بتادی

اسلام آباد: اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ حکومت آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود عمران خان پر کرپشن کا بڑا کیس ثابت کرنے اور انہیں جیل میں ڈالنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ حکومت کی اپنی غیر یقینی صورتحال ہے۔ توشہ خانہ کے تحائف کی فروخت کے معاملے پر اپنے ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ گھڑی کا معاملہ اخلاقی اعتبار سے زیادہ قابلِ تنقید ہو سکتا ہے لیکن محض اسے بنیاد بنا کر عمران خان کیخلاف کرپشن کا پیمانہ مقرر کرنا بچگانہ عمل ہے۔ یہ بہت چھوٹا معاملہ ہے اور ایسے فروعی الزامات سے حکومت، عمران خان کو لاکھ کوشش کے باوجود تاحال عوامی امیج میں کرپٹ قرار نہیں دے پائی۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ ایسےچھوٹےمعاملات پر بیانیہ تشکیل دینے کا الٹا نقصان ہو رہا ہے جبکہ گھپلے اس سے کہیں بڑے بڑے موجود ہیں۔لیکن حکومت آٹھ ماہ کے باوجود عمران کیخلاف کرپشن کا بڑا کیس ثابت کرنےاور انہیں جیل میں ڈالنے میں ناکام ہے۔ اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ اس کی ایک وجہ حکومت کی اپنی غیریقینی صورتحال اور احتساب کی کمزوری بھی ہے۔

FOLLOW US