Thursday May 2, 2024

ارشد شریف قتل کیس،مراد سعید اور فیصل واوڈا ایف آئی اے میں طلب

اسلام آباد : سنیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات،تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مراد سعید اور فیصل واوڈا کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں طلب کیا ہے،مراد سعید اور فیصل واوڈا کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ مراد سعید اور فیصل واوڈا نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے،مراد سعید نے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس کے ثبوت تین مختلف مقامات پر رکھے ہیں،اگر مجھے راستے سے ہٹایا گیا تو بھی یہ ثبوت کسی اور طرح سے سامنے آئیں گے۔

ارشد شریف کے معاملے پر تمام شواہد اور حقائق میرے پاس موجود ہیں،میں خود چیف جسٹس کے سامنے پیش ہو کر حقائق رکھوں گا۔ ارشد شریف سے متعلق شواہد تین مختلف مقامات پر تحریری رکھ چکا ہوں،کوئی سمجھتا ہے کہ مجھے راستے سے ہٹا دے گا تو وہ شواہد کوئی اور پیش کر دے گا۔مجھے راستے سے ہٹانے سے کہانی ختم نہیں ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی والدہ کے مطالبے پر کمیشن بنے گا تو حقائق سامنے رکھوں گا،ارشد شریف پر جو ایف آئی آر ہوئی اسکی کہانی بھی بہت لمبی ہے،ارشد شریف کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ قبل ازیں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف ایک ایماندار ، نڈر اور بہادر تھا، ارشد شریف کی گاڑی کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ، ارشد شریف کا قتل ہوا ہے سازش پاکستان میں تیار کی گئی، ارشد شریف کے قتل کے شواہد مٹادیے گئے ہیں، ارشد شریف کا کوئی لیپ ٹاپ نہیں ملے گا۔ارشد شریف کے ساتھ کھڑے ہونے کی قیمت کیا دینی ہے،میں نے ویڈیو بنا کے نام دے دیے ہیں،مقامی اور بین الاقوامی سطح پر نام دے دیے ہیں، میں اس پر ملین خرچ کرچکا ہوں،اگر مجھے گولی لگی تو تم بھی آئندہ پانچ گھنٹوں میں مارے جاؤ گے، بھلے کتنے طاقتور لوگ ہوں۔

FOLLOW US