Sunday January 19, 2025

پیپلز پارٹی کے ایک اور سینئررہنما سینیٹر اعظم سواتی کی حمایت میں سامنے آ گئے

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک اور سینئر رہنما نے سینیٹر اعظم سواتی کی حمایت میں بیان دے دیا۔سینیئر قانون دان اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے ساتھ کھڑا ہوں۔جو ان کے ساتھ ہوا بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا۔لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ وہ تو سینیٹر ہیں ایسا معاملہ تو کسی عام شہری کے ساتھ بھی نہیں ہونا چاہیے۔ اس سے قبل کل پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے بھی اعظم سواتی کے حق میں ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد انہیں سینیٹر شپ سے مستعفی ہونا پڑا۔دو روز قبل ہ پیپلز پارٹی کے مصطفٰی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے تھے،انہوں نے اپنے استعفٰی چیئرمین سینٹ کو جمع کرا دیا۔

مصطفٰی نواز کھوکھر نے لکھا کہ فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر استعفٰی پیش کر رہا ہوں،مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا کہ میں اپنے استعفٰی باضابطور پر پیش کر رہا ہوں،میں پارٹی کی جانب سے مثبت ردعمل اور حمایت پر شکر گزار ہوں،سوچا نہیں تھا کہ پارٹی ایسے سپورٹ کرے گی۔ لوگ میرے سیاسی مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں،واضح طور پر بتا دوں کہ میں کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔مصطفٰی نواز کھوکھر2018 میں پیپلز پارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفے منظوری کا نوٹیفیکشین جاری کر دیا گیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آج پارٹی کے سینیر لیڈر سے ملاقات ہوئی۔مجھے بتایا گیا پارٹی قیادت میرے سیاسی موقف سے خوش نہیں ہے۔ مجھے بتایا گیا کہ پارٹی میرا استعفیٰ چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بخوشی استعفیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کی۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی کی قیادت کا مشکور ہوں۔اختلافات کو ایک طرف کرتے ہوئے ان کے ساتھ شاندار سفر رہا،میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ بطور سیاسی کارکن میں مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے اپنے حق کی قدر کرتا ہوں۔

FOLLOW US