Sunday January 19, 2025

عمران خان کے گھر کو بھی محفوظ بنانے کا فیصلہ، بلٹ پروف شیشے کہاں کہاں لگائے جائیں گے؟ جانیے

لاہور: تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے گھر کی کھڑکیوں کو بھی محفوظ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے گھر میں بلٹ پروف شیشے لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، ان کے گھر کی 7 کھڑکیاں ہیں، کھڑکیوں پر 35 بلٹ پروف شیشے لگیں گے۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایک شیشے کا وزن 400 کلو ہے، مجموعی طور پر بلٹ پروف شیشوں کی قیمت پر تقریباً 90 لاکھ روپے کا خرچ آئے گا، 11 نومبر سے کھڑکیوں کے فریم بننے کا کام شروع ہوا۔

FOLLOW US