Friday January 24, 2025

” یوتھیے میرے نام سے جعلی ٹویٹس بنا رہے ہیں” اعتزاز احسن تحریک انصاف کے کارکنوں پر برس پڑے

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں پر برس پڑے اور انہیں “یوتھیے” قررا دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی نہیں چھوڑ رہے۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جتنی میمز ، ٹویٹس اور پتا نہیں کیا کچھ میرے نام سے چل رہا ہے، میں کوئی ٹویٹ نہیں کرتا، یہ سب غلط ہے، اکثر لگتا ہے کہ یوتھیے حضرات یہ بنا رہے ہیں، یہ اپنے آپ کو پھر شرمندہ کریں گے، میں پارٹی نہیں چھوڑ رہا ہوں اور پیپلز پارٹی میں ہی ہوں۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ مجھے دوبارہ دہرانے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیے، یہ اپنے آپ کو اور اپنی پارٹی کو شرمندہ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اعتزاز احسن نے زمان پارک میں عمران خان کی عیادت کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خبریں چلنی شروع ہوگئی تھیں۔ اس سے کچھ روز پہلے بھی اعتزاز احسن نے ایک ایسا بیان دیا تھا جس کے بعد ان کی اپنی ہی پارٹی کے ارکان نے ان پر تنقید کی تھی، اس وقت بھی بعض لوگوں نے یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ اعتزاز احسن پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے والے ہیں ۔ معاملہ جب حد سے بڑھا تو انہوں نے پریس کانفرنس کرکے اپنا نقطہ نظر واضح کیا تھا۔

FOLLOW US