Friday January 24, 2025

‘ارشد شریف کو پولیس نے نہیں بلکہ کینیا کی فوج نے قتل کیا، اقرار الحسن کا تہلکہ خیز دعویٰ

نیروبی: معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی ارشد شریف کو پولیس نے نہیں بلکہ کینیا کی فوج نے قتل کیا ۔ نیروبی میں موجود اینکر پرسن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتا یا کہ ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے نہیں بلکہ فوج نے شہید کیا، کیونکہ ارشد شریف کو قتل کرنے والا جنرل سروس یونٹ نیم فوجی دستہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تین ہفتے گزرنے کے باوجود اس کے کسی افسر یا اہلکار کی معطلی، گرفتاری یا برطرفی عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی حکومتِ پاکستان نے اس سلسلے میں کوئی کوشش کی۔

FOLLOW US