Thursday May 2, 2024

کینیا جانے والے اقرار الحسن کو ارشد شریف کی جائے شہادت سے 19 دن بعد گولیوں کے تین خول مل گئے

نیروبی : اینکر پرسن اقرار الحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ارشد شریف کے جائے شہادت سے 19 روز بعد گولیوں کے تین خول حاصل کیے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہ تو کینیا کی پولیس اور نہ ہی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے اس معاملے میں کوئی سنجیدگی دکھائی۔ ارشد شریف کو جس جگہ پر قتل کیا گیا وہاں سے اقرار الحسن نےویڈیو رپورٹ تیار کی ہے جس میں وہ تین مختلف قسم کی گولیوں کے خول دکھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں اینکر پرسن کا کہنا تھا ” ارشد شریف کی شہادت کی تحقیقات کے نام پر کینیا اور پاکستان میں صرف عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، نہ تو کینیا پولیس اور نہ ہی پاکستان سے جانے والی تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی شہادت کے ذمے داروں کا تعین کرنے میں سنجیدہ دکھائی دیتی ہے،

اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگائیے کہ مجھے 19 دن بعد بھی نیروبی سے تین گھنٹے دور ارشد شریف کی جائے شہادت مغاڈی سے گولیوں کے تین خول ملے جس کا مطلب ہے کہ کرائم سین کو ایک دن کے لئے بھی محفوظ نہیں کیا گیا اور پاکستانی تحقیقاتی ٹیم اور کینیا کی پولیس نے اب تک جائے واقعہ سے خاطر خواہ شواہد جمع نہیں کئے۔” اقرار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ نیروبی سے تین گھنٹے دور مغاڈی کے مقام پر ارشد شریف کی جائے شہادت سے ملنے والے گولیوں کے یہ خول ہم فرانزک کے لئے آج انڈیپینڈینٹ پولیس اوورسائٹ اتھارٹی کے حوالے کریں گے، تاکہ فرانزک سے ثابت ہو سکے کہ یہ گولیاں کن اہلکاروں کے اسلحے سے فائر ہوئیں۔

FOLLOW US