Friday January 24, 2025

میجر (ر) خرم حمید روکھڑی نے جو باتیں حامد میر کے پروگرام میں کی ہیں وہ درست نہیں، سلمان احمد کا ردعمل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے قریبی ساتھی سلمان احمد نے میجر (ر) خرم حمید روکھڑی کے بیان کو غلط قرار دے دیا۔ ایک ویڈیو بیان میں سلمان احمد نےکہا کہ حامد میر نے میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی سے انٹر ویو کیا گیا ، اس میں جو باتیں کی گئیں وہ درست نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سال سے خرم روکھڑی کو نہیں ملے ،اس انٹر ویو میں تاثر دیا گیا کہ عمران خان خرم حمید روکھڑی کے ذریعے کوئی بیک چینل کھولنا چا ہ رہے تھے جو بالکل درست نہیں ہے۔

سلمان احمد نے کہا کہ عمران خان پر حملے کے بعد میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی اور اس بات کا میرے پاس ثبوت ہے ۔انہوں نے ملاقات کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خرم حمید روکھڑی نے خود کہا تھا کہ میں معاملات بہتری کی طرف لے جا سکتا ہوں،عمران خان جو الیکشن کی تاریخ چاہتے ہیں ،میں یہ کر سکتا ہوں جس پر میں نے کہاکہ اس طرح خلیج دور ہو سکتی ہے تو ضرور یہ کام کرنا چاہیے، میجر جنرل فیصل نصیر سے ستمبر میں ملاقات ہوئی تھی ۔

FOLLOW US