Friday January 24, 2025

تحریک انصاف نے خرم حمید خان روکھڑی کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی

میانوالی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خرم حمید خان روکھڑی کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی۔ پارٹی کے ضلعی صدر میانوالی سلیم گل خان نے کہا کہ حمید روکھڑی نے بغیر اجازت میڈیا پر پارٹی موقف کے خلاف بات کی۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران کے دیرینہ ساتھی میجر (ریٹائرڈ) خرم حمید روکھڑی نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے کہنے پر میجر جنرل فیصل نصیر سے تین مرتبہ ملاقات کی، تیسری ملاقات میں رہنما تحریک انصاف سلمان احمد بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقاتوں کے لیے عمران خان سے اجازت لی تھی۔

FOLLOW US