اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماﺅں کے فوجی قیادت اور اداروں پر الزامات کیخلاف حکومت نے مقدمات کے اندراج کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیو ز کے مطابق عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف مقدمات کی درخواست کا مسودہ تیارکرلیاگیا، حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ مقدمات پیکا ایکٹ2016 اور فوجداری دفعات کے تحت درج ہوں ،دفعات کا تعلق عسکری قیادت پر الزامات اور عوام کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق ہے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان کی شوکت خانم کی پریس کانفرنس کو درخواست کا حصہ بنایاجائے گا،پیکا ایکٹ کی دفعہ 10 اور 11 کے تحت مقدمہ بنایا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان اور دیگر کیخلاف مقدمے میں فوجداری دفعات بھی شامل ہوں گی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے پریس کانفرنس میں سنگین نوعیت کی الزام تراشی کی ،عمران خان اور ساتھیوں نے منصوبہ بندی کے تحت نفرت انگیزی پھیلائی ۔