Sunday January 19, 2025

ن لیگیوں نے معظم کے ورثاء کو مقدمہ کا مدعی بننے کیلئےرشوت دینے کی کوشش کین لیگ والے جاں بحق معظم کے گھر 5 کروڑ روپے لے کرگئے، لیکن جاں بحق معظم کی فیملی ن لیگ کے لالچ میں نہیں آئی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگیوں نے ورثاء معظم کو مقدمہ کا مدعی بننے کیلئے رشوت دینے کی کوشش کی،ن لیگ والوں نے 5 کروڑ روپے کا لالچ دینے کر انہیں مدعی مقدمہ بنانے کی کوشش کی۔ جیو نیوز کے مطابق انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے جاں بحق معظم کے گھر پانچ کروڑ روپے لے کر پہنچے، معظم کے گھروالوں کو مقدمہ کا مدعی بننے کیلئے رشوت دینے کی کوشش کی گئی۔

ن لیگ والوں نے معظم کے گھروالوں کو لالچ بھی دیا اور ڈرایا دھمکایا بھی لیکن فائرنگ واقعے میں جاں بحق معظم کے گھر والے ن لیگ کے لالچ میں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے کو جنونی کہا تو پھر ن لیگ والے معظم کے گھر کیوں گئے؟ انہوں نے کہا کہ ہمارے 3 ناموں پر مقدمہ درج کرتے چاہے تفتیش میں جھٹلا دیتے۔ بے نظیر کی شہادت پر زیادہ ردعمل سندھ میں آیا لیکن عوام اس طرح نہیں نکلے جیسے عمران خان پر حملے پر اپنا ردعمل دینے کیلئے نکلے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سربراہ جماعت اسلامی سراج الحق نے ملاقات کی۔ سراج الحق نے عمران خان کی عیادت کی اور وزیرآباد میں قاتلانہ حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد و مکمل شفایابی کیلئے دعا بھی کی۔ سراج الحق نے ذمہ داروں کے تعین اور محاسبے کیلئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرانے پر زور دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی ایک ایسا ایشو ہے کہ اس پر سب ہی کچھ نہ کچھ بول رہے ہیں، ملک میں صدارتی نظام کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت ان کی ہے لیکن وہ اتنے بے بس ہیں کہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ بھی مرضی کے مطابق درج نہیں ہوسکا۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمشنر ن لیگ کا ہے اس لیے انتخابات میں ووٹنگ مشین کا ہونا ضروری ہے۔

FOLLOW US