Sunday January 19, 2025

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا سود کیخلاف فیصلے پرحکومتی اپیلیں واپس لینےکا اعلان

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سود کے خلاف فیصلے پرحکومتی اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی وفاقی شریعت کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لیں گے، ملک میں سود سے پاک اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ سب سے پہلے پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے ماضی قریب میں فیصلہ دیا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو سود ی نظام سے پاک کیا جائے، چونکہ قرآن وسنت کا بھی یہی حکم ہے۔پچھلے ہفتے اس پر تفصیلی سے بات ہوئی اور گورنراسٹیٹ بینک سے روڈ میپ ڈسکس کیا۔ 2013 سے 2018 کے درمیان کافی حد تک سود سے پاک اسلامی نظام کو آگے بڑھانے کیلئے کام کیا گیا۔ اس وقت علماء کرام پر مشتمل خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔

لیکن پچھلے چند سالوں میں یہ کام تیزی کے ساتھ آگے نہیں گیا۔ اب جب وفاقی شریعت کورٹ نے سودی نظام کے خلاف فیصلہ دیاکہ پاکستان کی معیشت کو سود ی نظام سے پاک کیا جائے تو اس فیصلے کے خلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک نے اس فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کیں۔میں سمجھتا ہوں ہماری ترجیح اور فیصلے کر نے کا معیار قرآن وسنت ہے۔ اس کو مدنظر رکھ کر وفاقی حکومت کی طرف سے سود کے خلاف فیصلے پرحکومتی اپیلیں واپس لینے کا اعلان کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی وفاقی شریعت کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لیں گے، ملک میں سود سے پاک اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے سودی نظام کو ختم کرنے میں بڑے چیلنجز ہیں، ایک دم ہم اس کو اسلامی نظام پر مکمل منتقل نہیں کرسکتے لیکن ہم اس کو ہر حال میں سود سے پاک بینکنگ نظام قائم کریں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستان میں اسلامی بینکنگ نظام رائج کرنے میں کردار ادا کریں۔

FOLLOW US