Sunday January 19, 2025

قومی ٹیم کو فائنل کیلئے گُڈ لک، پاکستان زندہ باد سیمی فائنل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں شاندار فتح پر آرمی چیف کا بیان جاری کردیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بہترین پرفارمنس کے ساتھ سیمی فائنل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، قومی ٹیم کو فائنل کیلئے گڈ لک، پاکستان زندہ باد۔ اسی طرح وزیراعظم شہبازشریف نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ شاندار کامیابی پر شاباش ٹیم پاکستان۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جیت پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فائنل کیلئے نیک خواہشات، گڈ لک ٹیم پاکستان۔ یاد رہے ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

کیوی بلے باز فن ایلن نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگایا لیکن اگلی گیند پر امپائر نے انہیں آؤٹ دیا البتہ انہوں نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا کیونکہ ان کے بلے سے لگنے کے بعد پیڈ پر لگی تھی۔ تاہم اگلی ہی گیند پر ایک مرتبہ پھر گیند ان کے پیڈ سے ٹکرائی اور امپائر نے انہیں دوبارہ ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا، ایلن نے اس مرتبہ بھی ریویو لیا لیکن اس بار تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا جبکہ کیوی ٹیم ریویو سے بھی محروم ہو گئی۔

FOLLOW US