Tuesday May 7, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو پاکستانیوں کی اکثریت نے مسترد کردیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو پاکستانیوں کی اکثریت نے مسترد کردیا ہے۔انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پور) کے نئے سروے میں 59 فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کو مسترد کردیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ ماچ کو 32 فیصد پاکستانیوں کی حمایت حاصل ہے ،54 فیصد نے عمران خان کی پارٹی کو سڑکوں پر احتجاج کرنے کے بجائے صرف قومی اسمبلی جاکر مسائل کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

سروے نتائج کے مطابق 38 فیصد نے کہا لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جبکہ 35 فیصد نے کہاکہ پی ٹی آئی کو مارچ سے مقاصد حاصل ہوں گے۔ماضی میں عوام نے پاکستان ڈیوکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو بھی سڑکوں پر احتجاج کی بجائے قومی اسمبلی جانے کا مشورہ دیا تھا۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف لانگ مارچ مزید دو دن کے لئے موخر کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کا شیڈول ایک دن مین دوسری مرتبہ تبدیل کیا گیا ہے، اس سے قبل لانگ مارچ کا شیڈول منگل تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ منگل کو نہیں بلکہ بدھ سے شروع ہوگا۔

اب پارٹی کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مارچ جمعرات کو دو بجے وزیر آباد سے روانہ ہو گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب تک رانا ثنا اللہ بیٹھے ہیں انصاف نہیں ہو سکتا۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی درج ہونے والی ایف آئی آر قابلِ قبول نہیں، حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر متاثرین کی منشا کے مطابق ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہماری ساری توجہ ایف آئی آر پر ہے، پٹیشنر کی بات سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے، پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز (آج) جمعرات سے وزیر آباد سے ہوگا، آزادی مارچ ہر صورت منزل حاصل کرے گا۔

FOLLOW US