Monday November 25, 2024

کوئی خوف یا موت کا خطرہ جدوجہد روک نہیں سکتا، عمران خان کا دبنگ اعلان

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب آپ مقصد کے قریب ہوں تو کوئی خوف یا موت کا خطرہ جدوجہد نہیں روک سکتا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج قوم بیدار ہو گئی اور سمجھ چکی ہے، مقصد کے قریب ہوں تو کوئی خوف یا موت کا خطرہ جدوجہد روک نہیں سکتا۔ انصاف، آزادی اور قومی خودمختاری میرا پیغام ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے ساری زندگی ملک کو خوشحال فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا اور میری جدوجہد اس خواب کو قوم کے لیے حقیقت بنانے میں گزری۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پرامن احتجاج اور مذاکرات صرف پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہیں اور پی ٹی آئی کے دروازے تمام جمہوریت پسند قوتوں کے لیے کھلے ہیں۔ حقیقی آزادی ہمارا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر پر میرے وکیل میرا مؤقف پیش کریں گے۔

FOLLOW US