اسلام آباد: حکومت پاکستان کے یوم اقبال پر عام تعطیل کے اعلان پر جسٹس (ر)ناصرہ جاوید اقبال نے شکوہ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاہے کہ حکومت نے لوگوں کو علامہ محمد اقبال کے خیالات سے محروم رکھنے کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم اقبال کے مناسبت سے مجھے 5 تقریبات میں مدعو کیا گیا تھا، جو اب منسوخ ہوگئیں۔ جسٹس (ر)ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ فکر اقبال سے جڑنے کے بجائے عام تعطیل ہونے کے باعث اب لوگ نہاری اور دہی بھلے کھائیں گے۔