Sunday January 19, 2025

حکومت کا 9 نومبر اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے 9 نومبر کی چھٹی بحال کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے 9 نومبر علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کردیا، وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا،وزیراعظم ہاﺅس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، وزیراعظم آفس نے کہاکہ یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو گزٹ چھٹی ہو گی۔ یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے دور میں یوم اقبال کی چھٹی کو ختم کیا گیا تھا۔

FOLLOW US