Sunday January 19, 2025

”اعتزاز احسن کا مستقبل ہمارے ساتھ، فوج کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، احتساب کے معاملے پر مسئلہ ہوا“عمران خان کا اہم بیان

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوج کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، صرف احتساب کے معاملے پر مسئلہ ہوا، اعتزاز احسن کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے ۔ سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ہے صرف احتساب کے معاملے پر مسئلہ ہوا ، فوج مثبت انداز میں بہتر ین کردار ادا کر سکتی ہے ، ملک کا نظام چلانا ہے تو اقتدار کے ساتھ اختیار بھی دینا ہو گا ۔

صحافی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق پوچھا تو عمران خان نے کہا کہ یہ بلین ڈالر کا سوال ہے ، اتحادی حکومت بنی تو بلیک میل ہوتے رہیں گے ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ نجاب حکومت کی ملزم نوید کی حفاظت کی ذمہ داری لگا دی ہے ، ملزم نوید کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے اور جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے ، سعد رضوی نے خود کو ملزم نوید کے بیان سے بہترین انداز میں علیحدہ کیا ہے ۔ آخر میں عمران خان نے اعتزاز احسن سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے ۔یاد رہے کہ اعتزاز احسن نے عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ہے ۔

FOLLOW US