Friday November 22, 2024

عمران خان سابق وزیر اعظم ، یہ حملہ ہم سب پر حملہ ہے ، شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں ، بلاول بھٹو

لندن : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان ایک سابق وزیر اعظم ہیں، ان پر حملہ ہم سب پر حملہ ہے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے ، سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے ، سیلاب سے تین کروڑ سے زیادہ پاکستانی متاثر ہوئے ، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان اپنے وسائل استعمال کر رہا ہے ، یو این سیکرٹری جنرل نے سیلاب کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کیا ، اور متاثرین کی امداد کیلئے اپیل کی ، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے بڑے ممالک میں شامل ہے ، پاکستان کو تاریخ کے بد ترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے ،دنیا بھر میں بدلتی موسمیاتی تبدیلی ایک چیلنج ہے ، یوکرین بحران نے معیشت پر تباہ کن اثرات ڈالے ، یو کرین بحران کے اثرات سے پاکستان بھی متاثر ہوا ، مستحکم افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے . اینکر کی جانب سے سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان ہمارے سابق وزیر اعظم ہیں ، ان پر حملہ ہم سب پر حملہ ہے ، عمران خان کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ، ہمارے مطابق بھی اس معاملے آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

FOLLOW US