Sunday January 19, 2025

عمران خان سے چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہیٰ کی بند کمرے میں پھر ملاقات، ایجنڈا کیا تھا؟

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے چودھری مونس الٰہی نے زمان پارک کی رہائش گاہ پر بند کمرے میں دوبارہ ملاقات کی۔ معتبر ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات اور دیگر نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے وزیر آباد واقعہ سے پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج میں درپیش مسائل اوربعض اہم معاملات پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ تینوں شخصیات کی ملاقات بند کمرے میں ہوئی جس میں مرکزی موضوع ایف آئی آر رہا ۔ مونس الٰہی نے ایک ٹویٹ میں کہا ایف آئی آر سے متعلق سپریم کورٹ میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے بیان پر واضح کیا ہے کہ ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرنے سے روکا گیا ہے ۔

FOLLOW US