Sunday January 19, 2025

آج کی سب سے بڑی خبر ، عمران خان کا سلمان احمد کے ذریعے میجرجنرل فیصل نصیر سے رابطہ ، ملاقات کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

اسلام آباد : معروف صوفی گلوکار اور چیئر مین تحریک انصاف کے قریبی ساتھی سلمان احمد آئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجر جنرل فیصل نصیرسے ملاقات کی تفصیلات سامنے لے آئے۔ نجی نیوز چینل جیو کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں اینکر پرسن حامد میر نے ایک ویڈیو دیکھائی جس میں سلمان احمد نے بتایا کہ ان کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات ہوئی ۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میری میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات ہو چکی ہے جو کہ دو گھنٹے جاری رہی،یہ ملاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی۔سلمان احمد نے کہا کہ یہ ویڈیو میں اس لیے بنا رہا ہوں کیونکہ ملاقات میں ہماری بات ہوئی تھی کہ ہم نے زخم بھر نے ہیں ،سول ملٹری تعلقات میں جو خلا پیدا ہوا اس کو پر کرنا ہے لیکن اب خواب ٹوٹتے نظر آ رہے ہیں۔

حامد میر کے پروگرام کے ذریعے میجر جنرل فیصل نصیر کو براہ راست ویڈیو پیغام بھیجتے ہوئے سلمان احمد نے کہا کہ جنرل صاحب ! اب لوگوں پر زیر حراست تشدد ہو رہا ہے ، بے ہودہ ویڈیوز سامنے آرہی ہیں ،عمران خان کو چار گولیاں لگیں ۔سلمان احمد کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں یہ پلان کس نے کیا ،خاموش رہنے کے بجائے سامے آئیںاور بتائیں ۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملاقات ختم ہوتے ہوئے آپ نے کہا تھا کہ سلمان احمد آپ قوم کا اثاثہ ہیں اور میں پوری کوشش کروں گا کہ ون ون صورتحال بنے ، جنرل صاحب! اب کچھ کریں ۔

FOLLOW US