Sunday January 19, 2025

وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے اعلیٰ اداروں نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی، علی امین گنڈا پور اور ملک عامر ڈوگر سمیت دیگر کو گرفتار کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ تک روڈ بند کرنے والوں کے خلاف بھی فوری کارروائی ہو گی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ تک رینجرز، ایف سی اور پولیس مارچ کرے گی۔واضح رہے کہ پرویز خٹک نے آج اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ عامر ڈوگر کی ایک آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ رہنماؤں کو سڑکیں بند کرنے کا حکم دے رہے ہیں۔

FOLLOW US