اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے اور ان کے 21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے۔سعودی ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے جبکہ دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔
سفارتی حکام نے رواں ماہ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کردیا، رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔ سعودی خصوصی سکیورٹی ٹیم ایم بی ایس کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے دوران پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے اور سعودی عرب کی جانب سے پٹرولیم کے شعبہ میں ایک آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساحلی گوادر میں ایک جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا۔گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام کی سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر مند کرے گا۔