Sunday January 19, 2025

مونس الٰہی نے پولیس کو عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کاٹنے سے روکنے کی وجہ بتا دی

لاہور: ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے پولیس کو عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کاٹنے سے روکنے کی وجہ بتا دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مونس الٰہی نے آئی جی پنجاب کے سپریم کورٹ میں بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ان کی مدعیت میں ایف آئی آر کے اندراج سے روکا، پولیس اپنی مرضی کی ایف آئی آر کاٹنا چاہتی تھی ۔ واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے معاملے پر صوبائی حکومت کے کچھ تحفظات ہیں اور آپس میں کچھ اختلافات ہیں جس کے باعث ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، مجھے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے ایف آئی آر کے اندراج سے منع کیاہے ، لیکن ہمارے پاس دوسرے آپشن بھی ہیں۔

FOLLOW US