Tuesday May 7, 2024

تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ایک دن کی تاخیر ، اب منگل کے بجائے بدھ سے شروع ہو گا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے لانگ مارچ ایک دن آگے بڑھا دیا۔ لاہور میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ منگل کے بجائے بدھ سے شروع ہوگا،لانگ مارچ ہر صورت منزل حاصل کرےگا، الیکشن کی تاریخ لےکر ہی واپس آئیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی قیادت اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کریں گے، آصف زرداری اور نواز شریف سےکبھی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں، سرحدوں پرکھڑے فوجی ان کے بچوں کی طرح ہیں۔

FOLLOW US