Monday November 10, 2025

‘بہتر ہے کہ نئی آنے والی حکومت ہی اہم تعیناتی کرے، فواد چوہدری کا بیان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے حق میں بہتر ہے کہ نئی آنے والی حکومت ہی اہم تعیناتی کرے، پرویز الہٰی ہمارے ووٹوں سے وزیراعلیٰ بنے ہیں لیکن ایف آئی آر کے معاملے پر بے بس ہیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، لانگ مارچ میں نئے انتخابات کا مطالبہ بھی جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کمیشن کا انتظار کر رہے ہیں، ٹی اوآر کے معاملات چیف جسٹس کو ہی بنانے چاہئیں، لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کے بعدعمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔