Sunday January 19, 2025

عمران خان کے ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ مؤخرکر دیا گیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لاہور: نجی ٹی وی نے دعویٰ کا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ مؤخرکر دیاگیا۔ نجی ٹی وی” ہم نیوز” کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ عمران خان نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس شوکت خانم ہسپتال میں طلب کر لیا،شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہو ں گے۔ ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس شوکت خانم ہسپتال میں عمران خان کی زیر صدارت ہو گا، تحریک انصاف اپنی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کرے گی،اجلاس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے عمران خان کے 12بجے تک ڈسچارج ہونے کا عندیہ دیا تھا۔ پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ ہنگامی اجلاس طلب کئے جانے کے باعث ڈسچارج کرنا مؤخر کیا گیا۔

FOLLOW US