Sunday January 19, 2025

اعظم سواتی کا معاملہ، سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنا اس وقت کا درد بیان کردیا جب ان کی ویڈیو وائرل کی گئی تھی

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سینیٹر اعظم سواتی کی مبینہ نازیبا ویڈیو کے معاملے پر اپنا اس وقت کا درد بیان کردیا جب ان سے منسوب ایک نازیبا ویڈیو وائرل کی گئی تھی۔ عمران خان کی جانب سے اعظم سواتی کی اہلیہ سے پوری قوم کی طرف سے معافی مانگنے کے حوالے سے کیے گئے ٹویٹ کے جواب میں محمد زبیر نے کہا ” آپ اعظم سواتی اور ان کے خاندان کے لیے جو درد اور اذیت محسوس کرتے ہیں اس کے بارے میں آپ بالکل درست ہیں۔ میں بھی اس پر شرمندگی اور خوف محسوس کر رہا ہوں۔”

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میری خواہش تھی کہ آپ اس وقت بھی ایسا ہی کرب محسوس کرتے جب آپ کے “پسندیدہ” نے اس وقت مجھے ڈارک ویب کے ذریعے نشانہ بنایا تھا جب آپ وزیر اعظم کے عہدے پر براجمان تھے۔ محمد زبیر نے مطالبہ کیا کہ اس پاگل پن کو بند ہونا چاہیے۔ خیال رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی نے آج ایک نیوز کانفرنس میں روتے ہوئے بتایا کہ ان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ نازیبا ویڈیو بنا کر ان کی بیٹی کو بھیجی گئی۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔

FOLLOW US